ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ ٹین سے باہر جا پہنچیں

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ ٹین سے باہر جا پہنچیں

لندن :بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے کی نئی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ ٹین سے باہر ہو کر بارہویں نمبر جا پہنچیں ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق یہ مارچ دوہزار چودہ کے بعد پہلا موقع ہے جب انہیں دس ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہونا پڑا۔ سنگلز رینکنگ میں کوکو وینڈے ویگھے نے دو درجے ترقی کی بدولت دسویں پوزیشن سنبھال لی۔ کرسٹینا ملاڈینووچ اور سویتلانا کزنیٹسووا ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب گیارہویں اور بارہویں نمبر پر ہیں جبکہ سیمونا ہالیپ کی نمبرون پوزیشن برقرار ہے ۔