فرنچ فرائیز میں کینسر کا سبب بننے والا مادہ

فرنچ فرائیز میں کینسر کا سبب بننے والا مادہ

نیو یارک: امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ فرنچ فرائیز میں کینسر کا سبب بننے والے مادے کی موجودگی کا شبہ ہے۔

امریکا   کی ہاورڈ  یونیورسٹی کے ماہرین صحت کے مطابق آلو کے چپس ہر چھوٹے بڑے شخص کی پسندیدہ غذاؤں میں سے ہیں جو بے وقت اور ہلکی پھلکی بھوک مٹانے کے لیے بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو کے چپس میں چکنائی اور کیلوریز کے ساتھ ساتھ ایک خطرناک مادے  ٴایکریلومائیڈمٴ   کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ ایکریلومائیڈم کی کچھ مقدار سگریٹ میں بھی پائی جاتی ہے جس سے کینسر میں مبتلا ہونے کے خدشات خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں جب کہ فرنچ فرائیز میں بھی ایکریلومائیڈم پائے جانے کا شبہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے کہ پیکٹ والے آلو کے چپس سے اجتناب کرتے ہوئے انہیں پسندیدہ غذاؤں کی فہرست سے نکال دیں۔

مصنف کے بارے میں