پاکستان اور نیوزی کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج، گرین شرٹس جیت کےلئے پرعزم

پاکستان اور نیوزی کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج، گرین شرٹس جیت کےلئے پرعزم
کیپشن: فوٹو فائل

دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔

عالمی رینکنگ میں پانچویں اور تیسرے نمبر پر موجود گرین شرٹس اور بلیک کیپس پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے ابو ظہبی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔اس سے قبل کھیلے گئے مختصر فارمیٹ کے میچوں میں گرین شرٹس نے کیویز کو کلین سوئپ کیا تھا۔ مختصرفارمیٹ کی عالمی رینکنگ پر راج کرنے والی پاکستان ٹیم کیویز کو ون ڈے میچوں میں شکست دینے کےلئے پرعزم ہے۔