” یہ جھوٹ بول رہاہے “ اقوام متحدہ نے آسیہ بی بی کے وکیل کو زور دار جھٹکا دیدیا

” یہ جھوٹ بول رہاہے “ اقوام متحدہ نے آسیہ بی بی کے وکیل کو زور دار جھٹکا دیدیا
کیپشن: فوٹو فائل

نیویارک:اقوام متحدہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے آسیہ بی بی کے وکیل کو ملک چھوڑنے کیلئے مجبور نہیں کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین مذہب کے الزام سے بری کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کیا تھا جس پر تحریک لبیک سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا تاہم حکومت کے ساتھ مذاکرات طے پانے کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ۔

اس کے بعد آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک ملک چھوڑ کر نیدر لینڈ چلے گئے ، ہیگ میں پہنچ کر انہوں نے پریس کانفرنس کی جہاں انہوں نے بیان جاری کیا تھاکہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے اقوام متحدہ اور یورپین یونین کے نمائندوں نے انہیں ان کی خواہش کیخلاف ملک سے باہر بھیج دیاہے ۔