مجھے سمجھ نہیں آتا آخر کترینہ اتنا اچھا ڈانس کیسے کر لیتی ہیں، عامر خان

مجھے سمجھ نہیں آتا آخر کترینہ اتنا اچھا ڈانس کیسے کر لیتی ہیں، عامر خان
کیپشن: کترینہ اتنا اچھا رقص کرتی ہیں کہ وہ دس سال میں بھی ان جیسا رقص نہیں کر سکتے، عامر خان۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آج کل بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملانے میں مصروف ہیں۔عامر خان نے ’ثریا جان‘ گانے میں کترینہ کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے مجھے سمجھ نہیں آتا آخر کترینہ اتنا اچھا ڈانس کیسے کر لیتی ہیں۔ مجھے تو وہ اس سیارے کی لگتی ہی نہیں وہ ایلین ہیں جب میں نے ’ثریا جان‘ گانے کے ڈانس اسٹیپس دیکھے تو مجھے لگا کترینہ یہ نہیں کر پائیں گی لیکن انہوں نے بہت ہی بہترین اندازمیں رقص کیا اور وہ بہت محنتی ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں کہ عامر نے کترینہ کے ڈانس کی تعریف کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر وہ ان کی تعریف کر چکے ہیں۔

چند روز قبل ’ثریا جان‘ گانے کی ریلیز کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کترینہ اتنا اچھا رقص کرتی ہیں کہ وہ دس سال میں بھی ان جیسا رقص نہیں کر سکتے اور اس سے پہلے بھی وہ کترینہ کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ’دھوم 3‘ کے وقت سے میرا کترینہ پر دل آیا ہوا ہے۔