پنجاب فوڈاتھارٹی کی چیچہ وطنی میں کارروائی،1لاکھ سے زائد گندے انڈے برآمد

پنجاب فوڈاتھارٹی کی چیچہ وطنی میں کارروائی،1لاکھ سے زائد گندے انڈے برآمد
فوٹو فائل

لاہور: پنجاب فوڈاتھارٹی نے چیچہ وطنی میں کارروائی کرتے ہوئے 1لاکھ26ہزارگندے انڈے برآمدکر لیے گئے ۔


ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان نے کہا کہ ضبط انڈوں کوماحولیاتی تحفظ کے اصولوں کے تحت تلف کیاجائے گا ،کولڈاسٹوریج کوسیل کردیاگیا جبکہ مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انڈے چیچہ وطنی کے مضافاتی علاقے میں کولڈاسٹوریج میں چھپائے گئے تھے۔