روک سکو تو روک لو پاکستان لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا، مراد سعید

روک سکو تو روک لو پاکستان لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا، مراد سعید
کیپشن: سب جانتے ہیں سرٹیفائیڈ چور اور ڈاکو کون ڈکلیئر ہوا ہے، مراد سعید۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ شور مچانے سے کرپشن کیسز ختم نہیں ہوں گے اور ہمارے قومی ادارےخسارے میں ہیں۔ روک سکو تو روک لو پاکستان لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے قومی خزانے کو لوٹا اور سب جانتے ہیں سرٹیفائیڈ چور اور ڈاکو کون ڈکلیئر ہوا جس نے اداروں کو پامال کیا اس کا حساب اور پاکستان لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا اگر روک سکو تو روک لو۔

وزیر مملکت برائے مواصلات نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں موجودہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو ثابت کریں۔ میں اپنی جائیداد کی رسیدیں نہ دکھا سکا تو مجرم ہوں۔ اپوزیشن ارکان کےتمام سوالوں کے جواب دیں گے اور خیبرپختونخوا کی طرح پنجاب پولیس کو بھی ٹھیک کریں گے۔