راشدہ طلیب اور الہان عمر امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی مسلمان خواتین

راشدہ طلیب اور الہان عمر امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی مسلمان خواتین
کیپشن: image by facebook

نیویارک : مشی گن سے منتخب ہونے والی راشدہ طلیب اور منی سوٹا سے الہان عمر کو پہلی مسلمان خواتین ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے جنھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کانگریس کے ایوان نمائندگان تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

یہ دونوں خواتین صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور مسلمانوں کے خلاف کی گئی گفتگو کی شدید مخالف ہیں ، امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں امریکی مسلمان امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن کی تعداد تقریباً سو کے قریب تھی۔

ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹروئٹ سے منتخب ہونے والی رکن کانگریس راشدہ طلیب کے والدین فلسطینی پناہ گزیں کی حیثیت سے امریکہ آئے تھے۔انتخاب سے قبل امریکی اخبار ’نیو سٹیٹسمین امریکہ‘ سے ٹیلیفون پر بات کرتے راشدہ طلیب نے کہا کہ ’یہ وہ لمحہ تھا جس میں میں نے سوچا کہ میں رِنگ سے باہر رہوں یا رِنگ میں اتر کر لڑائی لڑوں۔

انھوں نے اس انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے حلقے مشی گن ریاست کے رہنے والوں کو یہ احساس دینا چاہتی تھیں کہ کوئی ہے جو ان کی لڑائی لڑ سکتا ہے۔