پاکستان یمن مسئلے کے سیاسی و پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا:وزیراعظم

پاکستان یمن مسئلے کے سیاسی و پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا:وزیراعظم
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان یمن مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے ، یمن بحران کا خاتمہ عالمی و خطے کی سلامتی کی کنجی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیر محمد طاہر الشبی نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے یمنی قیادت کے نام اپنے پیغام میں یمنی بحران کے جلد اور پرامن حل زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ یمنی بحران کا حل عالمی و خطے کی سلامتی کی کنجی ہے ، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے جلد حل کا حامی ہے ۔پاکستان یمن مسئلے کے سیاسی و پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یمن مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ، جارحیت سے کسی بھی مسئلے کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ اس سے مزید مسائل جنم لیتے ہیں ۔