پاکستان نے عافیہ صدیقی کے حوالے سے تحفظات کے معاملے پر امریکا کو آگاہ کر دیا

پاکستان نے عافیہ صدیقی کے حوالے سے تحفظات کے معاملے پر امریکا کو آگاہ کر دیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

 اسلام آباد: پاکستانی حکومت نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے تحفظات کے معاملے پر امریکا کو آگاہ کر دیا ہے۔

امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کے وزیراعظم عمران خان کو پیغام کا معاملہ پاکستان نے عافیہ صدیقی کے حوالے سے تحفظات پر امریکہ کو آگاہ کردیا

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز ایلس ویلز کے دورہ کے دوران عافیہ صدیقی کا معاملہ سامنے رکھا اور موقف اختیار کیا کہ عافیہ صدیقی سے متعلق تمام تر بنیادی انسانی حقوقوں کو مدنظر رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو عافیہ صدیقی کے پیغام سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آئندہ ہفتے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے جو انہوں نے ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کو جیل میں ملاقات کے دوران تھمایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خط میں عافیہ صدیقی نے لکھا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی، اب وزیراعظم بننے کے بعد میری رہائی میں مدد کریں۔