انصاف کی فوری فراہمی کیلئے پرانے قوانین میں اصلاحات کی ضرورت ہے : چیف جسٹس

انصاف کی فوری فراہمی کیلئے پرانے قوانین میں اصلاحات کی ضرورت ہے : چیف جسٹس
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے پرانے ، متروک قوانین میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2019 کے دو سو سے زائد شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کو خصوصی اختیارات حاصل ہیں ، انتظامیہ ، مقننہ کے اقدامات پر سپریم کورٹ جائزے کا اختیار رکھتی ہے ۔

انھوں نے شرکا کو پارلیمنٹ ، انتظامیہ ، عدلیہ کے فرائض اور اہمیت سے آگاہ کیا ، وفد میں مسلح افواج کے آفیسرز اور مختلف ممالک کی افواج کے نمائندے بھی شریک تھے ، چیف جسٹس نے بنیادی آئینی حقوق کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے شرکا کو پارلیمنٹ ، انتظامیہ اور عدلیہ کے فرائض اور اہمیت سے آگاہ کیا ۔