فلسطینی پناہ گزین کیمپ کو گرا کر یہودی بستی کی تعمیر کیلئے باقاعدہ منظوری

فلسطینی پناہ گزین کیمپ کو گرا کر یہودی بستی کی تعمیر کیلئے باقاعدہ منظوری
کیپشن: image by facebook

تل ابیب :اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں نئی یہودی بستی کی تعمیر کے لیے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستی کے تعمیر کے لیے کام شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق 18 یہودی بستیوں میں دو لاکھ بیس ہزار یہودی پہلے سے آباد ہیں ، نئی بستی فلسطینی پناہ گزین کیمپ کو گرا کر بنائی جا رہی ہے ، 640 رہائشی یونٹس پر مشتمل نئی بستی شمالی مضافات کے شعفاط ٹائون میں تعمیر ہوگی ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بستی تعمیر کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اب اسرائیلی حکومت نے اس منصوبے کے لیے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔