پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ایک مرتبہ پھر مثبت زون میں ہوا ہے۔

مارکیٹ میں کاروبار35ہزار 653پر ہوا اور100انڈیکس میں 42پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔گذشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار 295پوائنٹس اضافہ کے بعد 35ہزار 653پوائنٹس پر بند ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت آغاز ہوا۔

کے ایس ای 100انڈیکس کا آغاز 35ہزار 358پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس 618پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35ہزار 976پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 295پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مثبت پیش رفت کے باعث مارکیٹ کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی بڑھتی نظر آ رہی ہے۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 194,370,450شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,894,846,400بنتی ہے۔