متحدہ عرب امارات کا واٹس ایپ کے ذریعے وائس کال پرپابندی ہٹانے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا واٹس ایپ کے ذریعے وائس کال پرپابندی ہٹانے کا اعلان

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاہے کہ ان کی حکومت واٹس ایپ کے ذریعے وائس کالز پر پابندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الکویتی نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ متحدہ عرب امارات نے قومی سلامتی کے اقدامات پر بڑے ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز خصوصا فیس بک کے زیر ملکیت وٹس اپ کے ساتھ اپنا تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہم نے پہلے ہی واٹس ایپ کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے۔ ہم نے مواصلات کو کنٹرول کرنے کے ریاست کے نقطہ نظر کے حوالے سے بہت سے منصوبوں میں اپنے تصور کی بہت اچھی تفہیم دیکھی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ جلد ہی واٹس ایپ کی وائس کال پر پابندی ختم کردی جائے گی۔