گندم کی فی من قیمت 1650 روپے مقرر کر دی گئی

Economic Coordination Committee, Abdul Hafeez Shiekh,
کیپشن: فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: گندم بحران سے نمٹنے کیلئے اور آٹا ، چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوا ، جس کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کی ۔ جس میں گندم کی موجودہ قیمت اورآئندہ سال گندم کی پیداوار کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ 


کمیٹی نے آئندہ سال کی گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے فی من اضافہ کر کے 1650 روپے مقرر کر دی ہے، تاہم ای سی سی کا موجودہ ریلیز پرائس 1475 روپے فی من برقرار رکھنے کا فیصلہ ہی کیا ہے۔  اجلاس میں فلور ملز کیلئے روزانہ 38 میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کیلئے 25، سندھ کیلئے 8، کے پی کیلئے 4 جبکہ بلوچستان کیلئے ایک ہزار میٹرک گندم روزانہ جاری کی جائے گی۔