کورونا وائرس،مزید 20افراد جان کی بازی ہار گئے،1502نئے کیسز رپورٹ

corona virus,1502 news cases,pakistan,pandemic
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا  کی دوسری لہر شدت اختیار کررہی ہے  جبکہ مزید 20افراد جان کی بازی ہار گئے  اور اموات کی تعداد 6ہزار 943 ہوگئی  جبکہ 1502 نئے کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن   کے فیصلوں کے تحت آج سے احتیاطی  تدابیر کے دوسرے مرحلے کا آغاز  ہوچکا ہے جبکہ ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرما نہ عائد ہوگا ۔
پندرہ سو سے زائد کیس رپورٹ ہونے  کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 41ہزار 753 ہوگئی ،  سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی پالیسی اپنائی جائے گی۔


اِن ڈور شادی کے فنکشنز پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور شادی فنکشنز میں ہزار سے زائد افراد کی شرکت ممنوع ہوگی۔

ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 898 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 400 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں اب تک 46لاکھ43ہزار913 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 922 ، پنجاب ایک لاکھ 6 ہزار 208 ، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41 ہوگئی .