کفیل کا انتقال بھی ہوگیا اور اقامہ بھی ختم ، واپسی کیسے ہوسکتی ہے ؟جانیئے

The sponsor has also passed away and how can the return be ended?
کیپشن: فائل فوٹو

جدہ : سعودی عرب میں بسنے والے لاکھوں غیر ملکیوں کے لیے ہر آنے والے دن کے ساتھ کئی ایسی مشکلات سامنے آتی ہیں کہ جن کو حل کرنے کے لیے خاصے دشوار مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔ 

ایسے میں کورونا وائرس نے رہی سہی کسر نکال دی ہے ۔ تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو کئی ایسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جو عام حالات میں انہوں  نے دیکھی یا سنی بھی نہیں تھیں ۔ 

ایک پاکستانی کارکن شکیل گجر نے عرب اخبار سے پوچھا کہ میرا دوست سالانہ چھٹی پر اپنے وطن پاکستان گیا ہوا ہے ۔ ایسے میں سعودی عرب میں مقیم اس کے کفیل کا انتقال ہوگیا ۔ جبکہ دوسری جانب اس کا اقامہ  خروج و عودہ بھی  ختم ہوگیا ہے ۔ 

اب وہ کس طرح واپس مملکت آسکتا ہے ?

اس کے جواب میں سعودی  قانونی ماہر نے کہا ہے کہ کفیل کا انتقال ہوجائے تو اس کے تمام قانونی معاملات سیز ہو جاتے ہیں  ۔ کفیل کے ورثا سے رابطہ ہے تو ان سے بات کریں کیونکہ قانون کے مطابق جس شخص کا انتقال ہوتا ہے ان کی تمام املاک ورثا کے نام منتقل کرنے کے لیے عدالت سے حکم جاری ہوتا ہے جس کے مطابق وراثت تقسیم کی جاتی ہے ۔ 

اگر متوفی کاکاروبار اور زیر کفالت کارکن ہوں تو ان کے معاملات یعنی اقاموں کی تجدید و دیگر سرکاری معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ورثا میں سے کسی ایک کو مقرر کیا جاتاہے،  جنہیں یہ حق دیا جاتاہے کہ وہ کارکنوں کے قانونی  معاملات کو نمٹائیں ۔

قانونی ماہر کا کہناتھاکہ یہ سب کام ورثا کی مرضی سے ہوتا ہے ۔ ان کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کاروبار کو جاری رکھتے ہیں یا اسے بند کرنا چاہتے ہیں ۔ اگر تو انہوں نے کاروبار کو مستقبل میں جاری رکھنے کا منصوبہ بنایا ہو تو کمپنی یا ادارہ وارثین یا مقرر کردہ نمائندے کے نام منتقل ہوجاتاہے جس کے بعد کارکنوں کا اقامہ بھی آسانی سے ٹرانسفر کرایا جاتاہے ۔ 

موجودہ قانون کی رو سے آپ  کا اقامہ اور خروج وعودہ بھی ختم ہوگیا ہے ۔ تو آپ  کی واپسی  کی ایک ہی صورت ہے کہ آپ  کے  ورثا یا ان کا قانونی نمائندہ جنہیں عدالت کی جانب سے مقرر کیا گیا ہو  اور ان کے پاس جوازات سے قانونی معاملات طے کرنے کا اختیار ہو وہ ہی اقامہ اور خروج و عودہ کی مدت میں اضافہ کرسکتے ہیں,

جس کے بعد مملکت آسکتے ہیں  کیونکہ سعودی عرب آنے کے لیے کارآمد اقامہ ہونا اشد ضروری ہے جن افراد کے اقامہ اور خروج عودہ ختم ہوگئے ہیں ان کی سہولت کے لیے حکومت نے آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کی ہوئی ہے ۔