جوبائیڈن کو اس طرح غلط طریقے سے صدارت سے متعلق دعویٰ نہیں کرنا چاہیے:ٹرمپ

trump tweet,joe biden,presidency,false claim,america
کیپشن: فائل فوٹو:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کو اس طرح غلط طریقے سے صدارت سے متعلق دعویٰ نہیں کرنا چاہیے۔


تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میںاس وقت ممکنہ طور پر جیت حاصل کرنے والے جوبائیڈ ن کے قوم سے خطاب کے بعد ردعمل میں صدارتی امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیت کا دعویٰ میں بھی کرسکتا تھا ، ابھی تو قانونی کارروائی شروع ہوئی ہے۔ 

31eb181f4623f5b668349fef124da3f9


ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کی وضاحت چاہیے کہ گزشتہ دو تین روز سے چلنے والے نمبرز کیسے چل رہے ہیں ؟ ۔


قبل ازیں جوزف بائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم 300 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔


جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا ووٹ گنا جائے گا، چاہے مخالفین جتنی رکاوٹ ڈالے ، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ،موسمیاتی تبدیلی پر کام کریں گے ۔


امریکی صدارتی امیدوار کا مزید کہنا تھا کہ  اعتماد کیلئے امریکی عوام کا شکریہ ، عوام ملک کو جوڑنا چاہتے ہیں ،  ہم سیاست میں مخالف ضرور ہیں ، دشمن نہیں  جبکہ کورونا پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔


بطور صدر تمام عوام کی ذمہ داری ہوگی،24سالوں میں پہلی مرتبہ ڈیمو کریٹس نے ریاست ایریزونا میں کامیابی حاصل کی۔