تبدیلی کے نام پر پورے پاکستان میں تباہی پھیلائی جا رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto Zardari, Pakistan, Pakistan Peoples Party,
کیپشن: فوٹو فائل

دیامر: حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ تبدیلی کے نام پر پورے پاکستان میں تباہی پھیلائی جا رہی ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیا مر میں انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے۔ آٹا ، چینی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے عوام کو بیروزگار کردیا ہے۔ 


بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت کے اتحادی انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں  اور عوام بھی کٹھ پتلی حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام حکومت کیساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں عوام کے ووٹوں سے بنی حکومت آئے گی۔