حکمرانوں کو ووٹ اور سپورٹ دینے والے سب پچھتارہے ہیں، سینیٹر سراج الحق

Senator Sirajul Haq، Jamat e Islami
کیپشن: فائل فوٹو، Senator Sirajul Haq

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق  کہتے ہیں کہ  ہم چاہتے تھے کہ حکومت خود کو سدھار لے مگر اس کا اڑھائی سالہ دور ملک کی تاریخ کا بدترین وقت ثابت ہواہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ووٹ اور سپورٹ دینے والے سب پچھتارہے ہیں۔ مہنگائی اوربےر وزگاری عوام کیلئے ناقابل برداشت ہوچکی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص کو بھی کچھ سجھائی نہیں دے رہا ۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی اوربےر وزگاری عوام کیلئے ناقابل برداشت ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اور زراعت تباہ ، تجارت ختم ، کاروبار بند اور ترقی کا پہیہ رک گیا ہے ۔ ملک میں مایوسی ،بدامنی اور بے چینی کاراج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  حکمرانوں کو ووٹ اور سپورٹ دینے والے سب پچھتارہے ہیں ۔ 

سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔  موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس عوام کے لیے متبادل پروگرام ہے ۔  انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس ملکی مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی کا ایک مکمل ایجنڈ اور پروگرام موجود ہے ۔