ڈونلڈ ٹرمپ کا الیکشن نتائج تسلیم کرنے سے انکار ،عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Donald Trump, Presidential election result, court
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن نتائج کو اگلے ہفتے چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی میڈیا کے خبروں کے مطابق ڈیموکرٹک امیدوار جوزف بائیڈن نئے امریکی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ جس پر موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ 


میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بائیڈن اتنی جلدی جیت کا اعلان کیوں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سچ کو سامنے نہیں آنے دینا چاہتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کے اس غلط دعوے میں ان کےمیڈیا کے ساتھی بھی ان کے مددگار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ الیکشن ابھی خاتمے سے بہت دور ہے۔ 

دوسری ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ ہار کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے خود کو ونر قرار دیدیا۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے یہ الیکشن بھاری مارجن کیساتھ جیت لیا ہے۔ 

0375eea92c1acdd92a7f20a937eae622


ادھر امریکی میڈیا کی جانب سے جوبائیڈن کی جیت کے اعلان کے بعد ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ٹرمپ کے حامیوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنیس کے حق میں لوگوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔


امریکی میڈیا کے مطابق ریاست پنسلوینیا میں برتری کےبعد جوبائیڈن اگلے امریکی صدرہوں گے۔ ریاست پنسلوینیا کے20الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے بعد جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔