انوکھا ریکارڈ ، 178 ہم نام افراد ایک چھت تلے جمع ہوگئے

 انوکھا ریکارڈ ، 178 ہم نام افراد ایک چھت تلے جمع ہوگئے

 ٹوکیو: جاپان میں  ایک جیسے  نام  والے  178 افراد نے  ایک ہی چھت تلے جمع ہوکر  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ  میں اپنا نام درج کروا لیا ،  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے  تصدیقی سند بھی جاری کردی ۔

تفسیلات کے مطابق ٹوکیو کے ایک ہال میں 178 ایسے افراد جمع ہوئے جن میں سے ہر ایک کا نام ہائروکازو تاناکا تھا۔  اس سے  پہلے  2005 میں ’مارتھا اسٹیوورٹ‘ نامی  164 افراد ایک جگہ جمع ہوئے تھے۔ یہ تقریب امریکی تاجر خاتون مارتھا اسٹیوورٹ نے منعقد کی تھی۔ لیکن اب جاپانیوں نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

 یہ تقریب ہائروکازو تاناکا نامی تنظیم  کی جانب سے منعقد کی گئی ،  اس تنظیم کی بنیاد 53 سالہ شخص نے 1994 میں رکھی ہے۔انتظامیہ کے مطابق ایسی دو  تقاریب   2011 اور 2017 میں بھی منعقد کی گئی تھیں  جس میں ناکامی ہوئی کیونکہ اس وقت صرف 71 اور 87 افراد ہی شریک ہوسکے تھے  ۔  اس بار   قوانین بھی سخت  تھے، یہ  شرط   رکھی گئی تھی کہ ہائروکازو تاناکا نام جب چینی میں لکھا جائے تو حروف یا کیرکٹر بالکل یکساں ہوں کیونکہ چینی زبان میں ایسا نہیں ہوتا اور مختلف حروف ہوسکتے ہیں۔  


 

مصنف کے بارے میں