ہفتے کے آغاز میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

 ہفتے کے آغاز میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی :نئےکاروباری ہفتے کے  آغاز میں پاکستان روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا ، آج  انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوکر 221 روپے 66 پیسےکا ہوگیا ، انٹربینک میں گزشتہ روز  ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ مسلسل تیسرے روز بھی  تبدیل نہیں ہوا، اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 227 روپے 75 پیسےکا ہے۔ 
 
 
 

مصنف کے بارے میں