وزیراعلیٰ پنجاب کی چند گھنٹوں کے دوران عمران خان سے دو ملاقاتیں

وزیراعلیٰ پنجاب کی چند گھنٹوں کے دوران عمران خان سے دو ملاقاتیں

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی چند گھنٹے کےفرق سے عمران خان سے دو ملاقاتیں ہوئی ہیں  ۔ ملاقاتوں میں  قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر پر طویل مشاورت  کی گئی  ۔

وزیراعلیٰ پنجاب ایک ہی دن میں دو مرتبہ زمان پارک عمران خان سے ملنے آئے ۔ ایف آئی آر کا  معاملہ زیر غور آیا۔ لانگ مارچ کی سکیورٹی پر بھی بات چیت ہوئی ، ذرائع کےمطابق عمران خان نے واضح کر دیا کہ جس کو درخواست میں نامزد کیا ہے  انہی افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹے گی۔وہ اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ تفتیش میں اگر کوئی بے گناہ ثابت ہوتا ہے تو ٹھیک ورنہ بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے ۔۔ 
 
 ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا  ایف آئی آر پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں بات چیت جاری ہے ۔ ایف آئی آر کے علاوہ بھی دیگر مسائل پر بات ہو رہی ہے ۔

 

مصنف کے بارے میں