وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات

شرم الشیخ: وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زید النہیان کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان کے درمیان یہ ملاقات ’کاپ 27‘ سربراہی کانفرنس کے موقع پر ہوئی جس دوران وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی فراخدلانہ امداد پر یو اے ای کی قیادت اور عوام سے تشکر کا اظہار کیا۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے کاپ 27 کے عزم کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا تنہا ترقی پذیر ممالک کے بس میں نہیں ہے۔ 
وزیراعظم نے کاپ 27 کانفرنس کے اغراض ومقاصد کیلئے عالمی برادری کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو مل کر کرہ ارض کی بقا کا مشترکہ چارٹر بنانا ہو گا جبکہ دونوں ر ہنماؤں نے باہمی مفاد کے مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کیا۔ 

مصنف کے بارے میں