رواں برس کا آخری چاندگرہن کل ہوگا  

رواں برس کا آخری چاندگرہن کل ہوگا  

 کراچی: رواں سال کا آخری چاندگرہن کل ہوگا,  پاکستان میں چاند گرہن  جزوی طورپردیکھا جاسکےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چاندگرہن کا آغازشام 5بجکر56منٹ  جبکہ اختتام 6بجکر56منٹ پرہوگا، اسلام آباد میں شام 5بجکر6منٹ،لاہورمیں 5بجکر5منٹ پر اور پشاورمیں چاند گرہن کا آغاز  5بجکر12منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں چاند گرہن  5بجکر38منٹ،گلگت میں 4بجکر57منٹ جبکہ مظفرآباد میں 5بجکر4منٹ پرہوگا،پاکستان میں چاند گرہن کا اختتام 6بجکر56منٹ پرہوگا۔

 زیادہ مشاہدہ   گلگت میں 74.54فیصد ہوگا  جبکہ لاہور میں 62.96فیصد،مظفرآباد میں 65.20فیصد،اسلام آباد میں 61.01فیصد، کراچی میں 00.88فیصد،پشاورمیں 52.55فیصد جبکہ کوئٹہ میں 14.06فیصد ہوگا۔

 واضح رہے کہ ایشیا،آسٹریلیا،شمالی امریکا،شمالی ومشرقی یورپ میں مکمل چاندگرہن ہوگا۔

مصنف کے بارے میں