اعظم سواتی ویڈیو معاملہ، پی ٹی آئی کا چیئرمین سینیٹ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اعظم سواتی ویڈیو معاملہ، پی ٹی آئی کا چیئرمین سینیٹ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اجلاس سے متعلق جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے شرکاءنے حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متاثرہ فریق کی درخواست کے مطابق فی الفور ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ اس حملے کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس میں کئے گئے چاروں مطالبات کی پرزور تائید کی اور کمیٹی نے سپریم کورٹ سے ان چاروں مطالبات پر فوری ایکشن کی توقع بھی ظاہر کی۔ 
اجلاس میں سینیٹراعظم سواتی کے ساتھ بہیمانہ، غیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ اس ضمن میں تشکیل دی گئی سپیشل کمیٹی کو بھی یکسر مسترد کر دیا اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ 

مصنف کے بارے میں