عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی

وزیر آباد:  سپریم کورٹ کے حکم پر  عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج  کرلیا گیا، مقدمہ قتل ،اقدام قتل دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان پر قاتلانہ حملے کا  مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج  کرلیا گیا ہے ،  پولیس ذرائع   کا کہنا ہے کہ  مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے  ۔ایف آئی آر کو کِل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا ۔  مقدمے کے اندراج کے بعد کل ہی مرکزی ملزم نوید کی باقاعدہ گرفتاری ڈال دی جائے گی ۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق  ملزم نوید اس وقت لاہور  کے علاقے چونگ میں واقع سی ٹی ڈی کے ایک سیل میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان پر فائرنگ کا  واقعہ  جمعرات کو مارچ کے دوران پیش آیا تھا، واقعہ کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر چار روز بعد درج کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں