عمران خان سے متعلق آئی ایس پی آر کا مطالبہ درست، حکومت قانونی ایکشن لے گی: وزیر دفاع

عمران خان سے متعلق آئی ایس پی آر کا مطالبہ درست، حکومت قانونی ایکشن لے گی: وزیر دفاع

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا مطالبہ بالکل درست ہے اور حکومت اس پر ضرور قانونی ایکشن لے گی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں قافلے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے آ رہے ہیں، کسی قسم کے حادثے کی صورت میں وہی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اسلحہ لے کر آئے گا تو ان سے اسی طرح نمٹا جائے گا، وزیر آباد تک پہنچنے میں کئی حادثات ہو چکے ہیں جبکہ اس حادثے نے انہیں بڑی شرمندگی سے بچا لیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے قریبی ہسپتال میں اپنا معائنہ نہیں کروایا، یہ فوری طور پر وہاں پر ایک لاش اور زخمیوں کو چھوڑ کر نکل گئے، اپنا علاج بھی کروایا تو اپنے ہی ہسپتال میں کروایا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ آصف نے کہا کہ یہ سارے حادثات کنٹینر کی وجہ سے ہی ہوئے ہیں کوئی اس سے گر کر مرا ہے، تو کوئی ٹکرا کر مرا ہے، ان حادثوں کے پیچھے کنٹینر ہی شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں