عاصم سلیم باجوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا

عاصم سلیم باجوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا

کوئٹہ: لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم با جوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہد ہ کا چارج سنبھال لیا ۔ سدرن کمانڈ کوئٹہ میں سدرن کمانڈ کی کمان کی منتقلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو سدرن کمانڈ کی چھڑی اور جھنڈا حوالے کر کے با قاعدہ طور پر کمانڈر سدرن کمانڈ کی کمان سونپی۔

تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری سمیت اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام نے شر کت کی۔ تقریب کے بعد کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر کوئٹہ سے لاہور روانہ ہو گئے جہاں وہ اگلے ہفتے کور کمانڈر لاہور کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں