نواز شریف 9 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونگے: ذرائع

نواز شریف 9 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونگے: ذرائع

لندن: ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم 9 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونگے کیونکہ وہ ان دنوں لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم کی تیمار داری میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کے بچے بھی والدہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اس لیے مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ کیپٹن (ر) صفدر بھی عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی اگلے ہفتے شروع ہو گی۔ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت بہتر ہونے پر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف وطن واپس آ جائیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں