سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے قومی ون ڈے اسکواڈ کے 9 کھلاڑی ایئرپورٹ پہنچ گئے

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے قومی ون ڈے اسکواڈ کے 9 کھلاڑی ایئرپورٹ پہنچ گئے

لاہور: سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے قومی ون ڈے اسکواڈ کے 9 کھلاڑی ایئرپورٹ پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق  کھلاڑی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے 9 بجے دبئی کے لئے روانہ ہونگے۔ کپتان سرفراز احمدسمیت 15 رکنی اسکواڈ کے دیگر 6 کھلاڑی پہلے ہی دبئی میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے موجود ہیں۔ شعیب ملک بھی دبئی سے ہی ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرینگے۔ کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ایئرپورٹ لایا گیا
دبئی جانے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، محمد حفیظ، عماد ودیم، شاداب خان، فہیم اشرف، رومان رئیس، جیند خان اور امام الحق شامل ہیں۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے21 سالہ امام الحق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔ قومی سیزن میں غیر معمولی کارکردگی پر امام الحق کو ون ڈے اسکواڈ پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا۔
 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابو ظہبی دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچز کی 16 اور 18 اکتوبر کو میزبانی کرے گا۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابو ظہبی دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچز کی 16 اور 18 اکتوبر کو میزبانی کرے گا۔ 20 اور 23 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم چوتھے اور پانچویں میچز کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کے بعد 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچوں کے پہلے 2 میچ شیخ زید اسٹیڈیم ابو ظہبی میں 26 اور 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں گے۔