جاپان میں شوہر نے گھر کو آگ لگا دی،بیوی سمیت5 بچے جھلس کر ہلاک

جاپان میں شوہر نے گھر کو آگ لگا دی،بیوی سمیت5 بچے جھلس کر ہلاک

ٹوکیو: مشرقی جاپان شوہر نے گھر کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں بیوی سمیت 5 بچے کوئلہ بن کر لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ ابراکی پریفیکچر کی اپارٹمنٹ عمارت ہٹاچی میں آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی ۔

آگ کی لپیٹ میں آکر اس کی بیوی اور 5بچے ہلاک جبکہ حملہ آور خو بھی زخمی ہو گیا ۔ تاہم 32 سالہ شخص نے اپنے ہی گھر میں آگ لگا کر اپنے خاندان کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر کے اقرار جرم کر لیا ہے جس میں اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے جان بوجھ کر اپنے گھر میں آگ لگائی ہے اور وہ اس بات سے واقف تھا کہ اس کی بیوی بچے اس وقت گھر میں موجود ہیں ۔

تاہم ریسکیو عملہ نے عمارت کی آگ کو بجھانے کا عمل شروع کر دیا ہے اور 5 لاشوں کو بھی نکال لیا گیا ہے