چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر لمحہ تیار رہنا ہے، ایڈمرل (ر) محمد ذکاء اللہ

چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر لمحہ تیار رہنا ہے، ایڈمرل (ر) محمد ذکاء اللہ

اسلام آباد: پاک بحریہ کی کمان کی تبدیلی کی پر وقار تقرب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل (ر) محمد ذکاء اللہ نے نئے بحریہ چیف کو کمان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کا خاص انعام ہے اور پاکستان کا دفاع ہمیں جان سے عزیز ہے۔

ایڈمرل (ر) محمد ذکااللہ نے کہا پاکستان ہمارے آباؤاجداد کی کوششوں اور جدوجہد سے وجود میں آیا۔ پاک بحریہ دنیا کی بہترین نیول فورس ہے جو روایتی دشمن سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں جبکہ باہمت اور پرعزم افسروں کی قیادت میرے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا خطے میں سیکیورٹی کے حالات پیچیدہ ہیں اور چیلنجز ختم نہیں ہوئے جبکہ خطے میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنا ضروری سمجھتے ہیں اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر لمحہ تیار رہنا ہے۔

سبکدوش ہونے والے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل (ر) محمد ذکاء اللہ نے کہا چین سے ماڈرن سروس شپ کا معاہدہ کیا گیا ہے جو کراچی شپ یارڈ میں تیار ہو گا اور دوست ملک چین کے ساتھ فری گیٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جدید جہازوں کیلئے بھی چین کیساتھ فریگٹس کا معاہدہ طے پایا ہے۔ ہالینڈ سے دو اوشن پٹرول کا معاہدہ ہو گیا ہے جبکہ برطانیہ سے سیکنگ ہیلی کاپٹرز کا حصول رواں سال مکمل ہو جائیگا۔

انہوں نے بتایا سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ موثر کردار ادا کر رہی ہے اور سی پیک سے پورے علاقے میں مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں