میچ کے دوران سرفراز احمد ساتھی کھلاڑی پر برس پڑے

میچ کے دوران سرفراز احمد ساتھی کھلاڑی پر برس پڑے

دبئی: پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکن اننگز میں پاکستانی بولرز پہلی وکٹ کے متلاشی تھے جب کوشل سلوا نے محمد عباس کی گیند پر اسٹروک کھیلا اور سنگل کیلیے دوڑ پڑے تو گیند شارٹ کور میں شان مسعود کی طرف گئی تو وہ ذرا غافل نظر آئے۔

اس دوران شان مسعود کی جانب سے تھرو بھی تاخیر سے ہوئی تو سرفراز احمد نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ شان مسعود کے چہرے سے شرمندگی ٹپکتی نظر آئی۔ یاد رہے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں