راجہ فاروق حیدر کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

راجہ فاروق حیدر کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

لندن:لندن میں نواز شریف سے اہم شخصیت کی ملاقات،آزاد جموںو کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے لندن میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

راجہ فاروق حیدر خان اور آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے نواز شریف کے صاحبزادوں کے گھر میں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔