میڈیکل انٹری ٹیسٹ سے جڑی اہم خبر سامنے آ گئی

میڈیکل انٹری ٹیسٹ سے جڑی اہم خبر سامنے آ گئی

ملتان : میڈیکل انٹری ٹیسٹ سے جڑی خبر سامنے آ گئی،ملتان میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آﺅٹ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر کے قبضے سے سفری دستاویزات بھی تحویل میں لے لیں ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آٹ کرنے والے ملزم را بلال کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا ہے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی کے مطابق ملزم بیرون ملک جانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم را بلال نجی ائیر لائن سے قطر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم سے برآمد ہونے والا سامان اور سفری دستاویزات قبضہ میں لے لی گئیں ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کے مطابق کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد لاہورمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے والی ایف آئی ٹیم کے لیے ڈائریکٹرایف آئی اےڈاکٹرعثمان نے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ کے نتائج مسترد کردیے تھے۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام 20 اگست کو منعقد کیے گئے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آٹ ہونے پر تفتیشی ٹیم چیف سیکریٹری کی سربراہی میں تشکیل دی تھی۔