پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رفعت حیات ڈاہا انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رفعت حیات ڈاہا انتقال کر گئے

بڑی سیاسی پارٹی اہم رہنماءسے محروم ہو گئی , انتقال پر سیاسی رہنماءافسردہ ہو گئے

کراچی: رفعت حیات ڈاہا رہنما پیپلزپارٹی سندھ انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق رفعت حیات ڈاہا طویل عرصہ سے بیمار تھے، ان کی بیماری ہی ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے ایک اہم اور سینئیر رہنما سے محروم ہو گئی ۔

رفعت حیات ڈاہا رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔