جہلم میں خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ، محنت کش خوشی سے جھوم اٹھا

جہلم میں خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ، محنت کش خوشی سے جھوم اٹھا

دینہ: جہلم کے نواحی علاقے دینہ میں محنت کش شفیق اللہ  کے ہاں بیک وقت 4بچوں کی پیدائش کے جس کے بعد  محنت کش کے ہاں بچوں کی  تعداد 12ہو گئی جن میں 5لڑکے اور 7لڑکیاں شامل ہیں ‘ہسپتال میں بچوں کو دیکھنے والوں کا ہجوم لگ گیا۔


زچہ ،بچے مکمل تندرست ہیں۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ دھنیالہ کے محنت خان کے ہاں 4بچوں کی مقامی ہسپتال میں بیک وقت پیدائش ہوئی۔بچوں کی پیدائش پر ہسپتال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بچوں کے والد نے بتایا کہ اللہ تعالی نے ہم پر بڑا کرم کیا ہے۔ہم محنت کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالے گا۔