مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ غیبت کرتی ہیں، تحقیق

مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ غیبت کرتی ہیں، تحقیق

اوٹاوا: کہا تو جاتا ہے کہ خواتین کو غیبت کی بہت عادت ہوتی ہے لیکن فی الحقیقت کچھ مرد بھی اس گناہ بے لذت کے مرتکب ہوتے ہیں۔ یہ مرد و خواتین ایسا کیوں کرتے ہیں۔ کینیڈا کے سائنسدانوں نے بتایا کہ خواتین غیبت اس لیے کرتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس طرح وہ دوسری عورتوں کی برائی کر کے اس مرد کا دل جیت سکتی ہیں جس سے وہ محبت کرتی ہیں۔ اس طریقے سے وہ اپنے تئیں اس مرد اور اردگرد موجود دیگر خوبصورت خواتین کے متعلق معلومات جمع کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

خواتین زیادہ تر دوسری خواتین کی شکل و صورت کے متعلق غیبت کرتی ہیں جبکہ مرد دوسرے مردوں کی ترقی اور کامیابی کے متعلق غیبت کرتے ہیں۔

تحقیقاتی سروے میں معلوم ہوا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ غیبت کرتی ہیں اور اس سے لطف اندوز بھی زیادہ ہوتی ہیں وہ زیادہ تر دوسری خواتین کی شکل و صورت اور لباس کو ہدف بناتی ہیں۔

سائنسدانوں کی ایک الگ تحقیق میں بتایا گیا کہ جب خواتین غیبت کرتی ہیں تو انکے دماغ میں آکسی ٹوسن (انسان کو فرحت و شادمانی بخشنے والا ہارمون) پیدا ہوتا ہے جس سے وہ بہت راحت محسوس کرتی ہیں اور جو دو خواتین آپس میں غیبت کر رہی ہوتی ہیں وہ اسی راحت کے باعث خود کو ایک دوسرے کے بہت قریب سمجھنے لگتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں