بلوچستان کو خون میں نہلانے کا دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام

بلوچستان کو خون میں نہلانے کا دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام

راولپنڈی: بلوچستان کو خون میں نہلانے کا دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے گراندنی، کوہلو، غازی نالہ اور اوچ، نصیر آباد کے علاقوں میں کامیاب آپریشنز کئے۔ دہشت گردوں کی تمام تو منصوبہ بندیوں اور سازشوں پر پانی پھیر دیا۔

آپریشنز کے دوران ایک ہزار تین سو کلو دھماکا خیز بارودی مواد برآمد کر لیا۔ برآمد ہونے والا بھاری مقدار میں بارودی مواد بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں