ایسے معروف اداکار جنہوں نے اپنے مدا حوں سے شادی کی، نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ایسے معروف اداکار جنہوں نے اپنے مدا حوں سے شادی کی، نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ممبئی:ہر اداکار کے کروڑوں چاہنے والے ہوتے ہیں لیکن بہت کم ہی مداح اتنے خوش قسمت ہوتے ہیں کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ شادی کا موقع حاصل کر پائیں۔لیکن چند خوش قسمت مداحوں کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے جنہوں نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ نہ صرف شادی کرنے کا موقع حاصل کیا بلکہ خوشحال زندگی بھی گزار رہے ہیں۔
معروف بھارتی اداکار عامر خان نے اپنی مداح کر ن راؤ سےشادی کی جو کہ فلم "لگان "کی اسٹینٹ ڈائریکٹر اور عامر خان کی بہت بڑی مداح بھی تھیں ۔


شلپا سیٹی نے بزنس مین سے شادی کی تھی۔راج کندرا معروف بزنس مین ہونے کے ساتھ ساتھ شلیا سیٹی کے بہت بڑے مداح بھی تھے۔


سائرہ بانو اپنے بچن سے ہی دلپ کمار کی مداح تھیں ۔وہ صرف 22 سال کی تھیں جبکہ دلپ کمار کی عمر 40برس سے اوپر تھی جب انہوں نے دلیپ کمار سے شادی کا ارادہ کیا تھا۔ ان دونوں کی جوڑی نے ثابت کر دیا ہے کہ عمر میں جتنا بھی فرق ہو اگر محبت سچی ہو تو  زندگی بہت  اچھی گزاری جا سکتی ہے۔


جتیندر نے اپنی مداح شوبہا کپور سے شادی کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا ۔شوبہا کپور فلائیٹ اٹینڈنت ہونے کے ساتھ ساتھ جتندر کی بہت بڑی مداح بھی تھیں۔


ٹام کروز اور کیٹی ہولمز کوشحال شادی شدہ زند گی گزار رہے ہیں ۔ یہ دونوں ہی نامور اداکار ہیں ۔ کیٹی ہولمز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ٹا م کروز کی بہت بڑی مداح تھیں ۔