وسائل کرپشن کی نذر ہو جائیں تو یہ حکومت کی ناکامی ہوتی ہے، وزیراعظم

وسائل کرپشن کی نذر ہو جائیں تو یہ حکومت کی ناکامی ہوتی ہے، وزیراعظم

نوشہرو فیروز: وزیراعظم شاہد خان عباسی عوامی اجتماع سے خطاب کرت ہوئے کہا بدقسمتی سے آج عوام کے مینڈیٹ کو قبول نہیں کیا جا رہا ہے اور اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ ملک جمہوریت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس میثاق جمہوریت پر بے نظیر اور نواز شریف نے دستخط کیے اس کی بنیاد انتقامی سیاست کو ختم کرنا تھا جبکہ ان ہی باتوں سے سیاستدان بدنام ہوتے ہیں اور عوام کا نقصان ہوتا ہے لیکن ہمیں میثاق جمہوریت کے مطابق سایست کو آگے لے کر جانا ہے۔

وزیراعظم شاہد خان عباسی نے اپنے خطاب میں مزید کہا نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ملک کی ترقی کی بات کرتے ہیں اور 28 جولائی کو جمہوریت کی فتح بھی ہوئی جبکہ پچھلے دور کے مقابلے میں زیادہ وسائل صوبوں کو حوالے کیے گئے کیونکہ مسلم لیگ ن نے صرف باتیں نہیں کیں کام کر کے دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا ن لیگ کی حکومت میں ترقی 3 فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد ہو گئی ہے اور ملک میں بجلی نہیں تھی ہم نے 10 ہزار میگاواٹ بجلی دی۔ اس کے علاوہ سی پیک 50 سال تک پاکستان کو ترقی دے گا جس سے ملکی معیشت مضبوط کرے گا جبکہ 45 سال پرانی سپر ہائی وے کی نئی لین نواز شریف نے بڑھائی۔ سندھ کے جو منصوبے 15،15 سال سے نامکمل تھے ہم ان پر کام کر رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہم نے دہشتگردی کو شکست دی اور دیتے رہیں گے کیونکہ اس وقت ملک میں دہشتگردی کی کارروائیاں ختم ہو گئی ہیں۔ آج کے کراچی اور 4 سال پہلے کے کراچی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں