بنگلہ دیش نے بھی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی حمایت کر دی

بنگلہ دیش نے بھی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی حمایت کر دی

نئی دہلی: سی پیک کے خلاف واویلا مچانے والی مودی سرکار کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔ بھارت کے قریبی ساتھی بنگلہ دیش نے بھی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی حمایت کر دی۔

بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ شاہد الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود مختاری کے نام پر ان کا ملک دنیا سے کٹ کر نہیں رہ سکتا کیونکہ تین اطراف میں بھارت اور چوتھی طرف سمندر میں گھرے بنگلہ دیش کو دنیا سے منسلک کرنے کے لئے زمینی راستوں کو ضرورت ہے۔ چاہے یہ راستے چین کی مدد سے ہی وجود میں آئیں۔

یاد رہے مختلف پلیٹ فارم پر بھارت سی پیک مںصوبے کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ تاہم چین نے بھی بھارت کو 'ون بیلٹ ون روڈ' (ایک خطہ، ایک سڑک) منصوبے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ چین نے اس بات کی یقین دہائی کرائی تھی کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سے کسی کے خودمختار حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں