سعودی فورسز کی یمن پر گولہ باری سے 40 حوثی باغی ہلاک

سعودی فورسز کی یمن پر گولہ باری سے 40 حوثی باغی ہلاک

صنعاء:سعودی فورسز کی یمن کی سرحد پر گولہ باری سے 40 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فورسز کی یمن کی سرحد پر گولہ باری سے 40 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔۔فوٹیج میں سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یمن کی سرحد سے متصل نجران میں سرحد پار موجود حوثی باغیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔

سعودی فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے اور ٹینکوں سے حملہ کیا جس میں باغیوں کی سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے کے ساتھ ان کے کئی ٹھکانے اور اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری مقدار کو تباہ کردیا گیا ہے۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق سعودی عرب کی سرحد کی طرف پیش قدمی کی کوشش کرنے والے باغیوں پر جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 40 حوثی باغی ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔باغیوں کے زیراستعمال فوجی گاڑی اور ایک کمین گاہ کو بھی تباہ کردیا گیا۔