برازیل،نرسری کلاس کے بچوں کو آگ لگا دی گئی

برازیل،نرسری کلاس کے بچوں کو آگ لگا دی گئی

ریوڈی جنیرو: برازیل میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے نرسری کے بچوں پرپٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ریاست مین اس گیرائس میونسپل ایجوکیشن سینٹر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بچوں کی عمریں 2 سے 4 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے اسکول کے نرسری سیکشن میں موجود بچوں پر پٹرول چھڑکا اور پھر انہیں آگ لگا دی۔ بچوں کے ساتھ خود کو بھی آگ لگالی۔
حملہ آورنے نرسری سیکشن میں آنے سے قبل ایک ٹیچر کو کمرے میں بند کرکے اسے بھی زندہ جلا دیا۔اس واقعہ میں 40 کے قریب افراد بری طرح جھلس گئے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ زخمیوں میں 15 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سیکیورٹی گارڈ کے اس حملے کے پیچھے کیا مقاصد تھے جبکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔