مسئلہ کشمیر کا پر امن حل مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے: نواز شریف

 مسئلہ کشمیر کا پر امن حل مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے: نواز شریف

لندن :میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی خواہشات اوراقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق کشمیر مسئلے کا حل مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر آزاد کشمیر حکومت کی کاوشوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،آزاد کشمیر حکومت درست سمت میں اپنا کام کر رہی ہے کارکردگی سے مطمئن ہوں وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے وسائل میں اضافے سمیت تمام تعلقات کار میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کرے گی ۔
انکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت قومی فریضہ ہے مسلم لیگ ن کا ہر کارکن تحریک آزادی کشمیر کی سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت کو فرض سمجھتا ہے ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا جس استقامت اور دلیری کے ساتھ ریاستی عوام مقابلہ کر رہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے ۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد و صدر میاں محمد نواز شریف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کے دلوں میں بستے ہیں ہمارے لیے عملی طور سب سے ہمدرد اور مخلص راہنما ہیں انہوں نے بطور وزیر اعظم کردار ادا کر کے عملی ثبوت دیا ۔