وسطی امریکا میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی، متعدد افراد لاپتہ

وسطی امریکا میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی، متعدد افراد لاپتہ

واشنگٹن: وسطی امریکا میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان نیٹ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی جبکہ متعدد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

سمندری طوفان نیٹ کا رخ میکسیکو کے کیریبیئن ریزورٹس اور امریکی گلف کوسٹ کی جانب ہے اور طوفان کی شدت کیٹیگری ون تک ہونے تک ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق طوفان کے باعث کل پیر تک ریاست ہنڈراس ،نیکاراگوا،مشرقی یوکیٹن اور مغربی کیوبا میں 2 سے 4 انچ اور امریکی گلف کوسٹ میں 3 سے 6 انچ تک بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔