نواز شریف عمران خان سے نہیں جیل جانے سے ڈرتے ہیں: منظور وسان

نواز شریف عمران خان سے نہیں جیل جانے سے ڈرتے ہیں: منظور وسان

کراچی :پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کےمطابق خوابوں کے شہزادے کے نام سے مشہور کے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک اور پیشگوئی کی ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا کوئی امکان نہیں ،مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف،عمران خان سے نہیں جیل جانے سے ڈرتے ہیں اس لئے وہ اب وطن واپس نہیں آئیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اکتوبر سیاسی فیصلوں کے حوالے سے بڑا اہم مہینہ ہے اور اس ماہ بہت بڑے اور اہم فیصلے ہوں گے۔