مکی آرتھر ورلڈ کپ 2019 تک پاکستانی ٹیم کے کوچ مقرر

مکی آرتھر ورلڈ کپ 2019 تک پاکستانی ٹیم کے کوچ مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کرتے ہوئے انھیں کرکٹ ورلڈ کپ 2019 تک ٹیم کا کوچ مقرر کردیا ہے۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق مکی آرتھر کی مدتِ ملازمت آئندہ برس اپریل میں ختم ہورہی تھی جبکہ انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان کی شاندار کامیابی کے پیش نظر ان کے معاہدے میں توسیع کی گئی ہے۔مکی آرتھر نے پی سی بی سے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہمراہ کام کرنے والے دیگر کوچنگ اسٹاف کے معاہدے بھی بڑھا دیے جائیں تاکہ اسی امتزاج کے ساتھ ورلڈ کپ 2019 کی تیاری کی جاسکے۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن اور باو¿لنگ کوچ اظہر محمود کو مکی آرتھر کی ہی تجویز پر ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔